الپوران فیونرل سوسائٹی۔ یو کے
آج مورخہ یکم اگست 2015 الپوران فیونرل سوسائٹی یو کے ، کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے متفقہ منشور
کا خلاصہ درج ذیل ہے۔
سرائے عالمگیر پُل تا چنگس گاوٗں سے تعلق رکھنے والا اٹھارہ سال سے زائد عمرکا مرد جو برطانیہ میں مقیم ہے
اور جو الپوران فیونرل سوسائٹی کے قوائد و ضوابط کو تسلیم کرے گا اس سوسائٹی کا ممبر
بن سکتا ہے۔
چنگس تا سرائے عالمگیر پُل کے علاوہ کسی جگہ کا رہائشی اس کمیٹی میں شامل نہیں ہو سکتا۔ اس سلسلہ میں کوئی سفارش، رشتہ داری یا کسی قسم کا تعلق ملحوظِ خاطر نہیں لایا جائے گا۔
. ہر وہ ممبر جو یوکے میں مقیم ہے کام کرتا ہے یا نہیں مجوزہ فیس لازماََ ادہ کرے گا۔ایک ہی گھر میں رہنے والا اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر والا مرد خود(علیہدہ) ممبر ہوگا۔ ممبر کی انٹری فیس بیس پاونڈ (20) ہے اور چار قسطوں میں سالانہ فیس چالیس (40) پاونڈ ہوگی۔
. اگرکسی ممبر کا بیٹا اس کے ممبر بننے کے بعد اٹھارہ سال کا ہوتا ہے تو وہ (بیٹا) انٹری فیس نہیں دے گا بلکہ دس (10) پاونڈ سہ مائی یا چالیس پاونڈ (40) سالانہ دے گا۔
5. فیونرل بل اگر جمع شدہ فنڈ سے زیادہ ہو تو تمام ممبر دوبارہ اکٹھے ہو کر اس کی کمی کو پورا کریں گے۔
6. اگر کوئی ممبر پاکستان چھٹی پر جاتا ہو تو وہ چندہ فیس نہیں دے گا بلکہ واپسی پر ادہ کرے گا۔
~
. اگر کوئی الپوران فیونرل سوسائٹی کا ممبر نہیں لیکن وہ مدد طلب کرتا ہو تو مشاورت سے اس کی مدد کی جائے گی۔
. الپوران فیونرل سوسائٹی جنازے والے دن کھانے کا بندوبست کرے گی، کھانا سادہ گوشت روٹی ہوگا۔
فوتگی کی صورت میں ممبر کی مرضی یا اس کے لواحقین پر ہوگا کہ میت کو یہاں دفن کرنا ہے یا پاکستان لیکر جانا ہے دونوں صورتوں میں فیونرل سوسائٹی خواہش کا احترام کرنے کی پابند ہوگی۔
تین ممبران کے نام پر اکاونٹ ہوگا کوئی بھی دو ممبر دستخط کر کے بنک سے مطلوبہ رقم نکلوا سکیں گے۔ بنک اسٹیٹمنٹ کو سنبھال کر رکھا جائے گا کوئی بھی ممبر چیک کرنا چاہے تو چیک کر سکے گا۔
. ممبر یا اس کے زیر کفالت کسی فرد کی موت کی صورت میں فیونرل کی تمام تر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میت لے جانے کی صورت میں ایک قریبی شخص کا ریٹرن ٹکٹ بھی سوسائٹی فراہم کرے گی۔
. جو بھی شخص اس سوسائٹی کو توڑنے کی کوشش کریگا اس کی ممبرشپ ختم کر دی جائے گی اور اس کا دیا ہوا فنڈ واپس نہیں کیا جائے گا۔ کسی کی ممبرشپ کوئی فردِ واحد ختم نہیں کرسکتا تمام فیصلہ جات تمام ممبران کی کثرت رائے سے ہوں گے۔
. الپوران فیونرل سوسائٹی کے منتخب شدہ اکاونٹ ہولڈر کی مدت دو سال ہوگی ہر دو سال بعد نئے ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔
. سوسائٹی کے ممبران کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ اکاونٹ ہولڈرمنتخب کریں جو اس کو چلائیں گے اور فنڈ کا حساب رکھیں گے۔
. اگر کسی ممبر کے والدین کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے تو وہ فیس ادا نہیں کریں گے۔
. سوسائٹی کا ممبر اگر یورپ جاتا ہے تو حادثے کی صورت میں میت کی تمام تر فیونرل ذمه داری کو کور کیا جائے گا۔
. الپوران فیونرل سوسائٹی کا ممبر اگر پاکستان میں فوت ہو جائے تو اس کے ورثا کو 1000 پاونڈ ادا کیے جائیں گے۔ تاکہ ورثا کی مدد ہو۔
. مندرجہ بالا قواعد و ضوابط کے علاوہ اگر کوئی صورت حال پیدا ہوجائے تو مشاورت سے فیصلہ کر کے موجودہ قواعد میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔