In Islam the funeral process is the duty and responsibility of the Muslim community.
الپوران فیونرل سوسائٹی۔ یو کے
آج مورخہ یکم اگست 2015 الپوران فیونرل سوسائٹی یو کے ، کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے متفقہ منشور
کا خلاصہ درج ذیل ہے۔
سرائے عالمگیر پُل تا چنگس گاوٗں سے تعلق رکھنے والا اٹھارہ سال سے زائد عمرکا مرد جو برطانیہ میں مقیم ہے
اور جو الپوران فیونرل سوسائٹی کے قوائد و ضوابط کو تسلیم کرے گا اس سوسائٹی کا ممبر
بن سکتا ہے۔
چنگس تا سرائے عالمگیر پُل کے علاوہ کسی جگہ کا رہائشی اس کمیٹی میں شامل نہیں ہو سکتا۔ اس سلسلہ میں کوئی سفارش، رشتہ داری یا کسی قسم کا تعلق ملحوظِ خاطر نہیں لایا جائے گا۔
ہر وہ ممبر جو یوکے میں مقیم ہے کام کرتا ہے یا نہیں مجوزہ فیس لازماََ ادہ کرے گا۔ایک ہی گھر میں رہنے والا اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر والا مرد خود(علیہدہ) ممبر ہوگا۔ ممبر کی انٹری فیس بیس پاونڈ (20) ہے اور چار قسطوں میں سالانہ فیس چالیس (40) پاونڈ ہوگی۔
اگرکسی ممبر کا بیٹا اس کے ممبر بننے کے بعد اٹھارہ سال کا ہوتا ہے تو وہ (بیٹا) انٹری فیس نہیں دے گا بلکہ دس (10) پاونڈ سہ مائی یا چالیس پاونڈ (40) سالانہ دے گا۔
فیونرل بل اگر جمع شدہ فنڈ سے زیادہ ہو تو تمام ممبر دوبارہ اکٹھے ہو کر اس کی کمی کو پورا کریں گے۔
اگر کوئی ممبر پاکستان چھٹی پر جاتا ہو تو وہ چندہ فیس نہیں دے گا بلکہ واپسی پر ادہ کرے گا۔
اگر کوئی الپوران فیونرل سوسائٹی کا ممبر نہیں لیکن وہ مدد طلب کرتا ہو تو مشاورت سے اس کی مدد کی جائے گی۔
الپوران فیونرل سوسائٹی جنازے والے دن کھانے کا بندوبست کرے گی، کھانا سادہ گوشت روٹی ہوگا۔
فوتگی کی صورت میں ممبر کی مرضی یا اس کے لواحقین پر ہوگا کہ میت کو یہاں دفن کرنا ہے یا پاکستان لیکر جانا ہے دونوں صورتوں میں فیونرل سوسائٹی خواہش کا احترام کرنے کی پابند ہوگی۔
تین ممبران کے نام پر اکاونٹ ہوگا کوئی بھی دو ممبر دستخط کر کے بنک سے مطلوبہ رقم نکلوا سکیں گے۔ بنک اسٹیٹمنٹ کو سنبھال کر رکھا جائے گا کوئی بھی ممبر چیک کرنا چاہے تو چیک کر سکے گا۔
ممبر یا اس کے زیر کفالت کسی فرد کی موت کی صورت میں فیونرل کی تمام تر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میت لے جانے کی صورت میں ایک قریبی شخص کا ریٹرن ٹکٹ بھی سوسائٹی فراہم کرے گی۔
. جو بھی شخص اس سوسائٹی کو توڑنے کی کوشش کریگا اس کی ممبرشپ ختم کر دی جائے گی اور اس کا دیا ہوا فنڈ واپس نہیں کیا جائے گا۔ کسی کی ممبرشپ کوئی فردِ واحد ختم نہیں کرسکتا تمام فیصلہ جات تمام ممبران کی کثرت رائے سے ہوں گے۔
الپوران فیونرل سوسائٹی کے منتخب شدہ اکاونٹ ہولڈر کی مدت دو سال ہوگی ہر دو سال بعد نئے ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔
سوسائٹی کے ممبران کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ اکاونٹ ہولڈرمنتخب کریں جو اس کو چلائیں گے اور فنڈ کا حساب رکھیں گے۔
اگر کسی ممبر کے والدین کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے تو وہ فیس ادا نہیں کریں گے۔
سوسائٹی کا ممبر اگر یورپ جاتا ہے تو حادثے کی صورت میں میت کی تمام تر فیونرل ذمه داری کو کور کیا جائے گا۔
الپوران فیونرل سوسائٹی کا ممبر اگر پاکستان میں فوت ہو جائے تو اس کے ورثا کو 1000 پاونڈ ادا کیے جائیں گے۔ تاکہ ورثا کی مدد ہو۔
مندرجہ بالا قواعد و ضوابط کے علاوہ اگر کوئی صورت حال پیدا ہوجائے تو مشاورت سے فیصلہ کر کے موجودہ قواعد میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔
In Islam the funeral process is the duty and responsibility of the Muslim community.
The Islamic religion views death as a transition to another state of existence called the afterlife. Where you go in the afterlife depends on how well you followed Islamic religious codes during your life. Muslims, practitioners of the Islamic faith, believe that if you lived a good life, you will go to Paradise after you die. If not, you will be separated from all that is good in the world.
Therefore, Alpuran funeral Society serve not only to comfort the grieving, but also to pray to Allah, the Islamic word for God, to have mercy on the deceased.
The whole community participates in a Muslim funeral. It’s not unusual for someone to attend the funeral of someone they don’t know well. It’s comprised of prayers, rituals, and rites. Prayers are recited outside the mosque, normally in the courtyard.
Body Wrapped in Shroud
Shrouding is completed using three white sheets. They are first spread out and stacked one upon the other. Then the body is placed on top of them.
The left hand of the deceased is placed on the chest. The right hand is then placed on top of the left.
Family and friends usually say the funeral prayer to themselves, lead by the Iman. They form three or more lines.
The first in line is the most closely related male, who is followed by the other men.
Alpuran should take place as soon as possible. It’s typical to bury someone of the Islamic faith within three days, although most strive for within 24 hours.
Muslims believe that the death of a fellow Muslim is a loss for the entire community. They also believe a funeral to be a very spiritual event.
Traditionally, they do not. However, modern communities do allow women at the funeral prayer service.
Yes, it is common for non-Muslims to attend Islamic funerals.
Alpuran Funeral Society UK
53 Lees Road, Ashton-Under-Lyne, United Kingdom, OL6 8BA
+44 (0) 7737 384203